36

دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے‘ وزیر مملکت شہریار آفریدی

پشاور۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی و استحکام کے لئے تمام ادارے متحد ہیں‘ پاکستانی قوم کو ایف سی کے جوانوں پر فخر ہے‘ دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وہ اتوار کو تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ریکروٹس کا جذبہ دیکھ کر فخر محسوس کررہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان تبدیلی کے ایجنڈے پر یقین رکھتے ہیں ۔

ان کی اولین ترجیح ام و امان میں بہتری ہے۔ اداروں نے امن کی خاطر قربانیاں دیں۔ امن برقرار رکھنے کے لئے ایف سی کا کردار اہم ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے لئے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم میدان میں ہیں اس موقع پر مریم نسیم نے کہا کہ اوورسیز اور پاکستان میں رہنے والے تمام پاکستانی مدد کریں ڈیم فنڈ میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔