37

نواز شریف کی پیرول پر رہائی کی مدت ختم

 

لاہور۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے بعد (آج)پیر کی سہ پہر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا ۔ 

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی تھی جس میں پیر 17 ستمبر تک کی توسیع کر گئی تھی ۔ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل اور رشتہ داروں اور عزیز و اقارب سے تعزیت وصول کرنے کے بعد 17 ستمبر کی سہ پہر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا ۔