41

گورنر ہا ؤ س لاہور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

لاہور۔ حکومت نے گورنر ہا ؤ س سندھ اور گورنر ہاس مری کے بعد آج گورنر ہا ؤ س پنجاب کو بھی عوام کے لیے کھول دیا ،عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاس کی سیر کر سکیں گے۔

صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی گورنر ہا ؤ س آمد پر شہریوں کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت جہاں وزیراعظم و گورنر ہاسز کے اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے وہیں انہیں عوام کے لیے بھی کھولنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو گورنر ہا ؤ س سندھ اور گورنر ہاس مری کے بعد آج گورنر ہا ؤ س پنجاب کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

مقررہ وقت سے پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گورنر ہا ؤ س کے باہر جمع ہونا شروع ہوئی جنہیں 10 بجتے ہی گورنر ہاس کے کشمیر روڈ کے گیٹ سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعلان کے مطابق عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاس کی سیر کر سکیں گے، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی گورنر ہا ؤ س آمد پر شہریوں کا استقبال کریں گے۔

گورنر پنجاب کے مطابق گورنر ہا ؤ س کا چڑیا گھر اور پارک بھی شہریوں کی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے سیر کے لیے گورنر ہا ؤ س آنے والے اہلخانہ کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیر متعلقہ چیزوں کو نہ چھوئیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں اور گورنر ہاس کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔