61

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا ہو گی‘سابق چیئرمین واپڈا

اسلام آباد۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہو گی جبکہ ڈیم سے 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کو بھی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی عمر 100 سال سے زائد ہو گی اوراس سے لمبے عرصہ کیلئے اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30 دن تک کم ہو چکی ہے جو باعث تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں 46 ہزار سے زائد ڈیمز تعمیر کئے گئے ہیں۔ امریکہ میں 7500 جبکہ بھارت میں 4500 اور چین نے 22 ڈیمز بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی بینک اور کینڈا مالی معاونت فراہم نہ کرتے تو شاید ہم ایک بھی ڈیم نہ بنا سکتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تا کہ آبی سکیورٹی کی یقینی بنایا جا سکے۔