33

شہزاد رائے کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات

پشاور۔گلوکار شہزاد رائے نے اقوام متحدہ کے سفیر کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی۔ گلوکار شہزاد رائے نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان سے اقوام متحدہ کے سفیر کی حیثیت سے ملاقات کی۔ ملاقات کی تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں نوجوانوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی کہ حکومت اور اقوام متحدہ مل کر کام کریں تو منشیات کو ہیلتھ ایشو ڈیکلیئر کرتے ہوئے شعور اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ساتھ ہی ملاقات میں تعلیمی شعبے میں زندگی ٹرسٹ کے کردار کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔