47

پی کے 71 ضمنی انتخاب‘ کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

پشاور۔پی کے 71 پشاور ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرا نے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ٗ جو 15 ستمبر تک جاری رہے گا ٗامیدواروں کی فہرست 16 ستمبر کو جاری ہو گی ٗکاغذات مسترد یا منظورہو نے کے خلاف اپیلیں 25ستمبر تک اپیلنٹ ٹربیونل کے پاس دائر کی جا سکیں گی ۔

اپیلیں 28 ستمبر تک نمٹائی جائیں گی ٗامیدواروں کی حتمی فہرست 29 ستمبر کو جاری ہو گی ٗامیدوار اپنے کاغذات 30 ستمبر تک واپس لے سکیں گے یکم اکتوبر کو انتخابی نشان الاٹ ہو ں گے پولنگ 21 اکتوبر کو ہو گی۔