43

تمام صوبوں میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنیکی ہدایت

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام صوبوں میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں، وہ خود سے سوال کریں کہ وہ ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

آرمی چیف نے عالمی رینکنگ میں معیار بہتر ہونے پر یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ پاکستان میں صفِ اول کی یونیورسٹی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ نسٹ جیسا نمائندہ ادارہ چاروں صوبوں میں ہونا چاہیے۔

کوئٹہ کے بعد نسٹ کے کیمپس تمام صوبوں میں قائم کیے جائیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں، وہ خود سے سوال کریں کہ وہ ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔