43

شریف خاندان کی سزاؤں کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی سزاؤں کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس اس وقت لاگوہے اس کوختم کیا گیا نہ ہی کوئی تبدیلی کی گئی۔

نیب آرڈیننس اس وقت تک برقرار ہے جب تک اس میں ترمیم نہ ہو ۔ جمعرات کو نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی سزاوں کیخلاف 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔

فیسلہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے جاری کیا۔تحریری فیصلہ کے مطابق نیب کا قانون ایک موثر قانون ہے اورنیب آرڈیننس اس وقت لاگوہے اس کوختم نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس میں کوئی تبدیلی بھی نہیں کی گئی،نیب آرڈیننس اس وقت تک برقرار ہے جب تک اس میں ترمیم نہ ہو۔