38

صوبوں میں تعلیم کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے تعلیم کی بہتری کے لئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں 22 رکنی نیشنل ٹاسک فورس قائم کر دی ہے، ٹاسک فورس میں چاروں صوبوں کے وزرائیتعلیم بھی شامل ہیں۔مفتی منیب الرحمن صدر تنظیم المدارس اہل سنت اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اورذوالفقار احمد چیمہ ڈائریکٹر نیو ٹیک بھی 22 رکنی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت نے تعلیم میں بہتری کے لئے 22 رکنی نیشنل ٹاسک فورس برائے تعلیم بنا دی ہے جس کے چیئرمین وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ہوں گے جبکہ ممبران میں فیڈرل سیکرٹری ارشد مرزا، چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم، سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ریکٹر لمز پنجاب سید بابر علی، ڈپٹی چیئرمین پی ڈی آر پنجاب ڈاکٹر ندیم الحق، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری صوبہ کے پی کے،

ڈاکٹر محمد محمود صوبہ سندھ، بریگیڈیئر ڈاکٹر عبدالغفور ڈین نسٹ صوبہ پنجاب، ڈاکٹر سلمان ہمایوں صوبہ پنجاب، مشتاق احمد چیئرمین سٹیزن فاؤنڈیشن صوبہ سندھ، شاہد حفیظ کاردار ریڈ فاؤنڈیشن آزادکشمیر، انجینئر احمد فاروق بازی بلوچستان، نصر الدین ربانی ، ربانی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان، ڈاکٹر رخسانہ جبین وی سی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان، ڈاکٹر عارف نذر بٹ لمز لاہور پنجاب ممبر ہیں جبکہ مفتی منیب الرحمن صدر تنظیم المدارس اہل سنت اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری بھی نیشنل ٹاسک فورس برائے تعلیم کا حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ اسلم خالد، سید جاوید حسین اور ذوالفقار احمد چیمہ ڈائریکٹر نیو ٹیک بھی 22 رکنی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔