38

الیکشن کمیشن کا بھی ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے تمام افسران نے 2 اور دیگر اہلکاروں نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔    

 الیکشن کمیشن پاکستان کے تمام افسران نے 2 دن اور دیگر اہلکاروں نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اے جی پی آر اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کرکے انہیں ڈیمز فنڈ کے لیے ایک ارب 59 لاکھ سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستانی اداکاروں، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور صنعت کاروں سمیت دیگر افراد نے ڈیمز فنڈ کے لیے رقوم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔