67

پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نئی فورس قائم

پشاور۔ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور کی ڈولفن فورس طرز کی ’’من جانبازم ‘‘ کے نام پر نئی فورس قائم کردی ہے نئی فورس 100 اہلکاروں پر مشتمل ہے جنہیں ڈیجیٹل عینک سمیت دیگر جدید اسلحہ و سامان فراہم کیاگیا ہے من جانبازم فورس ماتمی جلوسوں میں ڈیجیٹل عینک کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کریگی اور ساتھ ساتھ مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھے گی بتایاگیا ہے۔

کہ پشاور میں بھی لاہور کی ڈولفن فورس طرز کی ’’من جانبازم ‘‘ کے نام پر نئی فورس قائم کی گئی ہے جو ابتدائی طور پر محرم الحرام میں سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ڈیوٹی انجام دیگی من جانبازم فورس کو ڈیجیٹل عینک دی گئی ہے جو ماتمی جلوسوں کی ریگارڈنگ کرینگے۔

جبکہ ساتھ ساتھ کرنٹ سٹک ٗ جدید ہتھ کڑیاں ٗ کلاشنکوف ٗ 9 ایم ایم پستول فراہم کی گئی ہے ابتدائی طور پر 100 اہلکاروں پر مشتمل فورس ہے اور انہیں50 موٹر سائیکلیں بھی دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ فورس کو تجرباتی بنیادوں پر محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے تعینات کیاجائیگا جس کے بعد اس کا دائرہ کار پشاور بھر تک بڑھا دیاجائیگا ۔