39

پشاور کی ٹرانسپورٹ برادری کی پہیہ جام کی دھمکی

پشاور۔پشاورکی ٹرانسپورٹ برادری نے جنرل بس سٹینڈ اور پشاور بس ٹرمینل کے باہر جی ٹی روڈ پر نجی سیکٹر میں ٹرانسپورٹ اڈے کھولنے کیخلاف صوبائی حکومت و محکمہ ٹرانسپورٹ کو 18ستمبر کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔

پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی، متحدہ ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر نورمحمد مہنمد، شاہین ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر صاحب شاہ یوسفزئی اور اسلام آباد راولپنڈی ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عالم کی صدارت میں اجلاس جنرل بس سٹینڈ پشاور میں منعقد ہوا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ برادری نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے جنرل بس سٹینڈ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے بس ٹرمینل پشاور میں ٹرانسپورٹر بھاری بھرکم شیڈول فیس ادا کرتے ہیں اور حکومت کی طرف سے مراعات نہ ہونے کے باوجود مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچاتے ہیں لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے این او سی سے نجی سیکٹر میں ٹرانسپورٹ کے اڈے کھول دیئے گئے ہیں۔