59

پشاور میں بجلی مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی تیار

پشاور۔پشاور میں بجلی کے جملہ مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اس مقصدکے لیے واپڈااہلکاروں اور عوامی نمائندوں کی مشترکہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی پرانی تاریں تبدیل کرنے اور اوورلوڈ ٹرانسفارمروں کی تبدیلی اور اپ گریڈشن کے لیے سروے بھی کیے جائیں گے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی حاجی شوکت علی کی زیر صدارت پشاور شہر کو درپیش بجلی مسائل پر ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایم پی اے آصف خان،سپرٹینڈنٹ انجینئر خالد خان اور پشاور شہر کے تمام سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز شریک تھے۔

اجلاس میں پشاور شہر میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سپرٹینڈنٹ انجینئر نے حاجی شوکت علی کو مکمل طور پر بریفنگ دی۔ جبکہ حاجی شوکت علی سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور شہر کومکمل بجلی کی ترسیل کو یقینی بنا یا جائے کیو نکہ شہر کے عوام مکمل طور پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں ہے اور مکمل بجلی حاصل کرنا ان کا بنیادی حق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب سے بھی بات چیت کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور شہر میں کیبلز سسٹم اور اور لوڈ ٹرانسفارموں کی تبدیلی کے حوالے سے جلد از جلد سروے مکمل کیا جائے جس سے نا صرف شارٹ سرکٹ جیسے بنیادی مسائل حل ہونگے بلکہ ٹرپنگ کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سب ڈویژن کی سطح پر ایک ٹیم بنائی جائے گی جو کہ عوامی نمائندوں اور واپڈا اہلکاروں پر مشتمل ہوگی ۔ جو کہ عوامی مسائل کی روشنی میں بروقت ان کو حل کرئے گی جبکہ سروے کرنا بھی ٹیم کے فرائض میں شامل ہوگا۔ انہوں چندہ مانگ کر ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے جیسے کلچر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں