36

بی آر ٹی کیساتھ سائیکل لائن کی تعمیر کا آغاز

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں عوام کیلئے تیز تر اور آرام دہ سفری سہولت کے بڑے منصوبے ’’بس ریپڈ ٹرانزٹ ’’(بی آر ٹی )کے 28کلو میٹر کوریڈور کے ساتھ سائیکل لائن کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗ جی ٹی روڈ پیکج ون سے سائیکل لائن کی تعمیر شروع ہو گئی ہے ٗ سائیکل ٹریک بی آر ٹی کے ساتھ ساتھ سڑک کنارے اور فلائی اوورز کے نیچے تعمیر ہوگی ٗ اپنی نوعیت کے منفرد بائیک شیئرنگ منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر 360سائیکلیں خریدی جائیں گی ٗسائیکل کے استعمال اور واپس کرنے کے لیے ’’Zu‘‘کارڈ متعارف کرایا جائیگا اس کے ساتھ بائی سائیکلز اسٹپ تھرو فریم ہوگی تاکہ یہ بلا صنفی امتیاز ہواور مردوخواتین بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کرسکیں گے اسٹیپ تھرو فریم کی یہ بائی سائیکل پشاور کی خواتین کی کلچرل ضروریات کے مطابق آسان سواری کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

تمام سائیکلوں کی سیٹ ایڈجسٹ ایبل ہوگی جس کو ہر قد کے لوگ اپنی سواری کے لیے ایڈ جسٹ کرسکیں گے کم روشنی کی صورت سائیکل میں خود کار ایل ای ڈی لائٹ اور ریفلیکٹرز نصب کئے گئے ہیں سائیکل سوار کی حفاظت کو زیادہ بہتر بنانے کیلئے سائیکل چین لیس ہوگی سائیکل چوری کے تدارک کیلئے ویب ٗموبائل سسٹم ایپ میں ایک خاص قسم کا Reward Systemبنایا گیا ہے ۔

مثال کے طور پر صارفین جو نسبتاً فل اسٹیشن سے سائیکل لیں گے اور نسبتاً خالی اسٹیشن پر واپس کریں گے ان کو انعام دیا جائے گا۔چوری سے بچانے اور اس کی حوصلہ شکنی کیلئے ان بائی سائیکل کی تیاری میں منفرد پارٹس ا ور اجزا کو استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی کوششیں کی جائیں گی ایک صارف جو سسٹم میں رجسٹرڈ ہے وہ اپنے ریکارڈ رسائی کیلئےZu بس کارڈ ٗ کسٹمر ویب سائٹ یا سسٹم ایپ کو استعمال کر سکتا ہے جس کو انٹر لنک کر دیا گیا ہے ۔