120

حکومت کے پاس وژن نہیں ،صرف خواب ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد۔جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس وژن کے بجائے صرف خواب ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اکابرین نے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نوابوں، سرداروں کا غرور توڑا، عالمی و مقامی اسٹیبلشمنٹ کو ناراض کر کے آگے بڑھے۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اضطراب کا شکار ہے جبکہ چین سے دیرینہ تعلقات اقتصادی دوستی میں تبدیل ہونے سے دھچکا لگا۔انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے لیے تعزیت کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ روز کے لیے ملتوی کر دیا جائے تو بہتر ہے،اس سے قبل انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے پورے ملک میں جمعیت علماء اسلام(ف) کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں مولانا فضل الرحمن نے رکنیت سازی کا فارم بھر کر رکن سازی کا آغاز کیا۔

جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنماء چوہدری عبدالجبار نے یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جے یو آئی کیتنظیمی نظم کی تشکیل نو کے لئے یکم محرم الحرام سے رکنیت سازی کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس کے بعدشفاف انتخابی عمل کے ذریعے یوسی سطح سے لیکر مرکزی سطح تک آئندہ پانچ سال کے لئے جماعتی عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا ۔جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب میں مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا راشد سومرو،مفتی اسعد محمودایم این اے مولانا جمال الدین،مولانا عبدالواسع یم این اے مولنا صلاح الدین ایوبی مفتی فضل غفور ،مولانا خلیل الرحمن درخواستی محمد اقبال اعوان،پیر فیاض شاہ قاری محمد ابراہیم سمیت دیگر قائدین موجود تھے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم انتخاب مولانا راشد سومرو نے کہا کہ پورے پاکستان میں مضبوط تنظیمی نیٹ ورک کی بناء پر الحمداللہ جمعیت علماء اسلام کووطن عزیز کی سب سے بڑی مذہبی و سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔جمعیت علماء اسلام اس ملک میں پاکستان کے تخلیقی مقاصدکے حصول،حکومت اسلامیہ ،اورنظام شریعت کے قیام کے لئے آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے شب روز مصروف عمل ہے ۔جمعیت علماء اسلام کے اغراض ومقاصد میں علماء اکرام کی رہنمائی میں مسلمانوں کی منتشرقوتوں کو جمع کرکے اقامت دین اور اشاعت اسلام کے لئے منظم جدوجہد کرنا ہے ،قرآن وسنت کی روشنی میں،مذہبی،سیاسی ،اقتصادی،ملکی انتظامات سمیت نظام زندگی کے تمام شعبوں قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے۔

امت کی وحدت،فکروعمل کی یگانگت اور اخوت اسلامی کو فروغ دینا ہے تاکہ،صوبائی،علاقائی،لسانی،اور نسلی تعصبات کا خاتمہ ہو،قرآن وسنت کی تعلیمات کے عین مطابق انفرادی اور اجتماعی زندگی سے مزین معاشرے کااحیاء اور اقامت دین کے لئے جدوجہد جمعیت علماء اسلام کا نصب العین ہے،ان ارفع مقاصد کے حصول کے لئے مرکزی سطح سے لیکر تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک جمعیت علماء اسلام کا جماعتی نظم موجود ہے ۔ یکم محرم الحرام1440ھ کو پورے ملک میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ رکنیت سازی کا یہ عمل محرم ،صفر،ربیع الاول،ربیع الثانی تک جاری رہے گا ۔رکنیت سازی کے لئے قومی شناختی کارڈ،موبائل نمبر اور ووٹر لسٹ میں شماریاتی بلاک کوڈ نمبر ،اور سلسلہ نمبرکو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔رکنیت سازی کے وقت قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹو کاپی رکنیت فارم کے ساتھ منسلک کی جائے گی، جے یو آئی کے انٹر ا پارٹی الیکشن کے لئے مولانا راشد محمود سومرو کو مرکزی ناظم انتخابات مقرر کیا گیا ہے ۔ مرکزی الیکشن سیل کے ممبران میں مفتی فضل غفور(خیبر پختون خواہ)،حاجی محمد اسلم غوری (سندھ)جناب جلات خان (بلوچستان)پر فیاض حسین شاہ (پنجاب)عطاء اللہ شاہ (قبائلی علاقہ جات)قاری امتیاز احمد(گلگت بلتستان)اور مولانا لیاقت علی(اسلام آباد)کومر کزی معاونین مقررکیا گیا ہے۔جبکہ صوبائی سطح پرپنجاب سے مولانا خلیل الرحمن درخواستی، خیبر پختون خواہ سے مولانا محمد راشد،سندھ سے مولانا عبداللہ مہر، بلوچستان سے مولانا عبدالخالق ،گلگت سے مو لا نا عنایت اللہ میر،قبائلی علاقہ جات سے شمس الرحمن آفریدی ا ور مو لا ناحمداللہ کو اسلام آباد کا ناظم انتخاب مقرر کیا گیاہے۔