84

سرکاری دفاتر میں نئے دفتری اوقات کا اعلامیہ جاری

کوہاٹ۔ صوبائی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں تمام صوبائی سرکاری دفاتر بشمول ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں نئے دفتری اوقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ منگل کے روز ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح نو بجے تا شام پانچ بجے ہوں گے۔

جسمیں ایک بجے تا ڈیڑھ بجے دن آدھے گھنٹہ کا وقفہ برائے نماز ہوگا جبکہ جمعہ کے دن دفتری اوقات صبح نو تا شام پانچ بجے ہوں گے جس میں ساڑھے بارہ بجے تا دوبجے تک ڈیڑھ گھنٹہ کا وقفہ برائے نماز ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اس اعلامیہ پر فوری عملدرآمد شروع ہوگا۔