86

سپریم کورٹ نے این جی اوز کی فہرست طلب کر لی

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں مقامی این جی اوز کی فہرست طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا چارٹ کی شکل میں معلومات مہیا کریں‘ چاروں صوبوں نے رجسٹرڈ اور نان رجسٹرد این جی اوز کی تفصیل دینی تھی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی سیکرٹری لاء کمیشن نے بتایا کہ این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے طریقہ وضح کرلیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کچھ این جی اوز اچھا کام کررہی ہیں ایسے شخت احکامات بھی جاری ہوئے کہ این جی اوز کام چھوڑ گئیں۔

ہم نے پوچھا تھا کونسی این جی اوز رجسٹرڈ ہیں اور کونسی نہیں جو رجسٹرڈ ہیں ان کے معاملات کیسے ریگولیٹ کئے جاتے ہیں۔ چاروں صوبوں نے رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ این جی اوز کی تفصیل دینی تھی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 66 این جی اوز کی فہرست دی گئی 27 این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد کی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا مقامی این جی اوز کی فہرست بھی عدالت کو دیں۔ چارٹ کی شکل میں معلومات مہیا کریں سپریم کورٹ نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔