116

مردان میں باران رحمت زحمت بن گئی

مردان ۔ مردان میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث چھت گرنے کا پہلا واقعہ بغدادہ فقیر بن کے علاقے میں پیش آیا جہاں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔میروس ڈھیری کے علاقے میں بھی چھت گرنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوا، ایک اور واقعے میں خاتون زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔