111

وزیراعظم عمران خان کادورہ سعودی عرب متوقع

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان آئندہ 2روز تک سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے،جہاں پر وہ سعودی ولی عہد سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا پہلا دورہ سعودی عرب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ2روز تک وزیراعظم عمران خان کے دورے کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔

عمران خان دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔