51

ڈیم فنڈ کو بھیک کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے،چیف جسٹس

اسلام آباد۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں ‘ کم ظرف لوگ ہیں جو اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں‘ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بھیک مانگ رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔ 

منگل کو پنجاب کڈنی لیورانسٹیٹیوٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم کی تعمیر قومی مفاد کے لئے ہے اور ہم قومی مفاد کے لئے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈیم کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں انہیں ایسا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ، مخالین کو کچھ نہیں ملا تو ڈیم کی تعمیر پر مخالفت شروع کردی۔ کم ظرف لوگ ہیں جو اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔ ہم نے یہ کام قومی جذبے کے تحت شروع کیا ہے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں۔