104

صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کا کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے۔

صدرپاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

The President of Pakistan@PresOfPakistan

I express my sincere regrets on the sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. My condolences to the Sharif family on this loss. May her soul rest in peace

4:31 PM - Sep 11, 2018

Twitter Ads info and privacy

وزیر اعظم عمران خان نے کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں۔' ان کا کہنا تھا کہ حکومت، کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرے گی۔

Imran Khan@ImranKhanPTI

Sad to learn of Begum Kulsoom Nawaz's death. She was a courageous woman of great dignity and confronted her disease with fortitude. My condolences and prayers go to the Sharif family.

5:40 PM - Sep 11, 2018

Twitter Ads info and privacy

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 'ہمیں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پر گہرا دکھہ ہے جو آمریت کے سامنے چٹان کی طرح کھڑی رہیں'۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

COAS expresses his grief and heartfelt condolences to the bereaved family on sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. “May Allah bless the departed soul eternal peace at Heaven-Amen”, COAS.

4:07 PM - Sep 11, 2018

Twitter Ads info and privacy

 

وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے خاندان کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Shah Mahmood Qureshi@SMQureshiPTI

Deeply Saddened to know about the demise of Begum Kalsoom Nawaz. May Allah bless her soul with the highest place in Paradise. I have instructed the Pakistani High Commission in London to facilitate the bereaved family in all possible ways.

4:30 PM - Sep 11, 2018

Twitter Ads info and privacy

 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔' پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ 'میری وجہ سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر میں ان سے معذرت چاہتا ہوں۔'

واضح رہے کہ جون میں اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ’کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں۔' سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 'کلثوم نواز ایک اعلیٰ شخصیت کی مالک تھی اور کسی بھی سیاسی نقطہ نظر سے ہٹ کر وہ ایک رول ماڈل تھیں۔'

انہوں نے کہا کہ ان کی ساری دعائیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ 'بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں جن کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا۔'

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے بیگم کلثوم نواز کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام ایم کیو ایم شریف خاندان کےغم میں برابرکی شریک ہے۔