42

سی پیک منجمد کرنا عوام کیساتھ زیادتی ہو گی‘ شہباز شریف

اسلام آباد ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کو منجمد کرنا 22کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی، سی پیک گیم چینجر ہے، پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہو گا۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا۔

اب ای سی سی میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی خبر آئی، آپ فیصلہ کرکے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہے ہیں، سی پیک کو منجمد کرنا بائیس کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی، سی پیک گیم چینجر ہے، پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہو گا، زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا، سی پیک پاکستان کیلئے تحفہ سے کم نہیں ہے، سی پیک منجمد کر کے کفران نعمت نہیں کرنا چاہیے۔