63

پاک فوج بھی ڈیمز فنڈ میں پیش پیش

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کرکے انہیں ڈیمز فنڈ کے لیے  ایک ارب 59 لاکھ سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

COAS met CJP at Supreme Court of Pakistan. COAS handed over cheque of Rs. One billion (1005.919 M) as donation by Pakistan Army Personnel and its welfare organisations for Dam Fund. “Pak Army shall continue to contribute towards nation building as a national institution”, COAS.

5:51 PM - Sep 10, 2018

Twitter Ads info and privacy

 

آرمی چیف  نے چیف جسٹس کو ایک خط بھی دیا جس میں پاک فوج کی جانب سے ڈیمز فنڈ کے لیے جمع کی گئی رقم  کی تفصیلات شامل ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ایک ارب 59 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرکے سپریم کورٹ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی جارہی ہے، آرمی افسران نے اپنی 2 دن کی تنخواہ جب کہ جونیئر کمیشنڈ افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے  پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستانی اداکاروں، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور صنعت کاروں سمیت دیگر افراد نے ڈیمز فنڈ کے لیے رقوم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔