53

بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت بارے معلوما ت ملنا شروع

لاہور۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزا د اکبر نے کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی کر پشن کی دولت بارے نئی حکومت بننے کے ساتھ ہی مختلف ممالک سے معلوما ت ملنا شروع ہوگئی ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں شہزاد اکبر نے کہاکہ نئی حکومت بننے کے ساتھ ہی مختلف ممالک سے معلومات ملنا شروع ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے کام کیا جارہاہے ۔

باہر کے ممالک میں بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھا جاتاہے ۔ ایک طرف ایک ادارہ کوئی معلومات مانگ رہا ہواور دوسر ی طرف حکومتی مشنری کچھ اور نقطہ نظر کا اظہار کررہی ہے تو اس سے بیرون ملک مشکلات پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے لسٹیں نواز دور میں بنی تھیں مشرف نے تو صر ف اس میں شریف خاندان کے نام کا اضافہ کردیا تھا ۔ 

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ برطانوی فرم نہیں بلکہ ایک دونمبر فرم ہے اورراس نے پاکستان کے ساتھ بہت بڑا فراڈ کیاہے ۔ حکومت نے پاکستان کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان کو دیدیا ۔پیسے لینے کے بعد براڈ شیٹ نے کہا کہ جن لوگوں کے ساتھ حکومت پاکستان نے معاہدہ کیا وہ ہمارے بااختیار ایجنٹ ہی نہیں تھے۔ ہم نے اس سے سیکھنا ہے کہ ہم نے ایسے لوگوں سے بچنا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کو پیسے تلاش کرکے دے دیں گے ۔