53

پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آ ج ہوگی

اسلام آباد۔خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت (آج)پیر کو کریگی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی ٗ چیف جسٹس بلوچستان جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس نذر اکبر پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی 92ویں سماعت کریگا ۔

آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت ملکی تاریخ میں آئین شکنی کے پہلے مقدمہ کی سماعت کر نیوالی خصوصی عدالت نے اب تک 91سماعتیں کی ہیں جن میں استغاثہ کی طرف سے تمام کارروائی مکمل ہو چکی ہے ٗ اور تمام گواہان کے بیان قلمبند ہونے کے بعد جرح بھی ہو چکی ہے ٗاب صرف ملزم کا بیان قلمبند کر کے اس پر جرح اور دفاع کے گواہان پر جرح کا مرحلہ باقی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو مقدمے سے الگ ہونے کی اجازت دے دی تھی تاہم ابھی تک اکرم شیخ کی نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی نہیں ہوسکی ۔