50

خواجہ سعد رفیق کی ڈیم فنڈز کی اپیل پر تنقید

لاہور۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید۔خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے۔

آمدن بڑھانے کی بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں 350 گھوسٹ ڈیمز کی نشاندہی کریں۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران حکومت کے بنائے ہوئے 350 ڈیمز خیبرپختونخوا کے میں کہاں واقع ہیں۔