46

کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اور کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ عدالتی احکامات پر برطرف ہونے والے پر حکمنامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم آفس کے سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے سرکاری محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ کے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ عدالتی احکامات کے علاوہ کسی سرکاری یا کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمتوں سے نہ نکالا جائے۔