51

یونین کونسلوں میں ڈینگی سپرے کا شیڈول جاری

پشاور۔ناظم اصحاب بابا زرعی ٹاؤن (ٹاؤن 2)فرید اللہ خان کافور ڈھیری نے ٹاؤن 2کی حدود میں واقع 23یونین کونسلوں میں ڈینگی سپرے کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔

جبکہ ٹاؤن ممبران ٗ افسروں اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیڈول پر من و عن عمل درآمد کریں شیڈول کے مطابق کافور ڈھیری میں 4ستمبر ٗ شاہی بالا 5ستمبر ٗ متھرا 6ستمبر ٗ پانام ڈھیری 7ستمبر ٗ گڑھی شیر داد 8ستمبر ٗ کانیزہ 9ستمبر ٗ پجگی 10ستمبر ٗ ڈاگ 11ستمبر ٗ چغر مٹی 12ستمبر ٗ جوگنی 13ستمبر ٗ خزانہ 14ستمبر ٗ تختہ آباد 15ستمبر ٗ نحقی 16ستمبر ٗ ماموں خٹکی 17ستمبر ٗ گل بیلہ 18ستمبر ٗ ہریانہ 19ستمبر ٗ لڑمہ 20ستمبر ٗ کنکولہ 21ستمبر ٗ پخہ غلام 22ستمبر ٗ وڈپگہ 23ستمبر ٗ بڈھنی 24ستمبر ٗ چمکنی 25ستمبر اور یوسی لالہ میں 26ستمبر کو سپرے کیا جائیگا ۔