35

عارف علوی کی کامیابی میں زرداری کا کردار ہے ‘ امیر مقام

پشاور۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عارف علوی کی کامیابی میںآصف علی زرداری نے کلیدی کرداراداکیاجس پرعمران خان اورعارف علوی کوآصف علی زرداری کاتہہ دل سے شکریہ اداکرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوحکومت اورصدارت دلا نے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے جوتاریخی کرداراداکیاہے وہ تاریخ میں انمٹ نقوش کی حیثیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانجینئرامیرمقام نے کہاکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپوزیشن اتحاد کیلئے جومثالی کرداراداکیااس کی تمام اپوزیشن جماعتیں شاہدہیں اورپیپلزپارٹی نے توفیق کے مطابق اپناکرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ اب تحریک انصاف کوبھی خیرسگالی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے نہ کہ ماضی کی طرح حیلے بہانوں سے کام لے ۔