35

اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پرسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی جس کے بعد اب اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن نہیں رہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن نے تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی جس کے بعد اب وہ سینٹ کے رکن نہیں رہے۔