43

چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈیمز فنڈز کیلئے ایک لاکھ کا عطیہ

اسلام آباد۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے مزید ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیئے ہیں۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامیر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام سے فنڈز دینے کی درخواست کی تھی اور اس کیلئے سٹیٹ بینک کی جانب سے خصوصی بینک اکاؤنٹ بھی بنایا گیا تھا۔

جس میں چیف جسٹس نے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد پاکستانیوں نے بھر پور طریقے سے اس میں حصہ ڈالنے شروع کیا اور اب تک تقریبا ایک ارب 79کروڑ 30لاکھ 73510روپے جمع ہو گئے ہیں۔جس کی تفصیلات بینک براہ راست سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کررہاہے۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں نے بھی اپنی تنخواہ میں سے مخصوص حصہ فنڈ کیلئے عطیہ کیا تھا۔