49

ایف ڈی ایم اے کے22 پراجیکٹ ملازمین فارغ

پشاور۔فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے22 پراجیکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انہیں گورنر انسپکشن ٹیم کی تحقیقات کے نتیجے میں فارغ کیا گیا ہے ٗ یہ ملازمین سوئس ڈیویلپمنٹ کارپوریشن میں خدمات انجام دے رہے تھے ان میں پروگرام منیجر ٗ ڈپٹی پروگرام منیجر ٗ آئی ٹی آفیسر ٗ سوشل موبلائزر ٗ فیلڈ انجینئر ز ٗ مانیٹرنگ ٗمانیٹرنگ آفیسر اور فنانس آفیسر شامل ہیں ۔