55

حکومت کاآئی جی سندھ کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

کراچی ۔حکومت سندھ نے آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔صوبے کے نئے پولیس کے سربراہ کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیئے گئے ہیں ۔ذررائع کے مطابق حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کے عہدے کے لیے کلیم امام ،غلام قادر تھیبو اور عبدالمجید دستی کے نام وفاق کو ارسال کردیئے ہیں ۔

موجودہ آئی جی سندھ بھی عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں۔امجد جاوید سلیمی سندھ حکومت کے اہم رہنماوں سے بھی رابطے میں ہیں۔چند روز میں سندھ کے آئی جی کا فیصلہ کردیا جائے گا۔