111

صدارتی انتخاب‘ خیبر پختونخوا ا سمبلی کا اجلاس آج

پشاور۔صدارتی انتخابات کے لیے تیاریوں کے سلسلہ میں خیبرپختونخوااسمبلی کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیاہے ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت بلائے جانے والے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعہ صوبائی اسمبلی ہال کو چارستمبر کے لیے پولنگ سٹیشن کی حیثیت دینے اور اس کاکنٹرول صوبائی الیکشن کمیشن کو دینے کافیصلہ کیاجائے گا ۔

اس روز صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی اجلاس کی صدارت صوبائی الیکشن کمیشنر کریں گے ذرائع کے مطابق ایک روز اجلاس کے بعدصدارتی انتخابات کے لیے اجلاس چارستمبر کو بلایاجائے گا