109

کیپٹن(ر) صفدر کی صحت تسلی بخش قرارٗ دوبارہ جیل منتقل

  راولپنڈی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدرکو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر نے کے بعد سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت میں بہتر ی کے بعد انکو راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر کے انہیں سخت حفاظتی اقدامات میں سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچا دیا گیا ہے۔

 کیپٹن(ڑ) صفدر کو عید قربان سے قبل دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھاڈاکٹروں نے انکی روزانہ کی بنیاد پر انخیوگرافی اور ان کا چیک اپ کیا۔کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد واپس جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔