61

قانون کے رکھوالے ایس ایچ اومنگھو پیر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

قانون کے رکھوالے ایس ایچ اومنگھو پیر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ایس ایچ اومنگھو پیر نے بیوی کے خاندانی جھگڑے پر 2 سسرالی رشتے دار بھائیوں کو ڈاکو بناکر گرفتار کرلیا ہے.

۔قانون کے رکھوالے نے قانون کی دھجیاں اڑادیں،ایس ایچ او منگھو پیر کی دادا گیری سامنے آگئی ،بیوی کے خاندانی جھگڑے پر وردی کا ناجائزہ استعمال کرنے سے بھی گریز نہ کیا ۔بیوی کی کزن سے لڑائی ہوئی،

ایس ایچ او منگھو پیر شاہد تاج نے لڑکی کے بھائیوں وقار اور دانش کو جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا، ڈاکو بنا کر گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او نے گرفتاری بھی دوسرے ضلع کے تھانہ بریگیڈ کی حدود سےکی اورایف آئی آرمیں ظاہر منگھو پیر سے کی گئی،خداداد کالونی سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی وڈیو نے جھوٹی ایف آئی آر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کےبعد ایس ایچ او منگھوپیر شاہد تاج کو معطل کرکے تنزلی کردی ہے۔