68

غداری کیس: انٹرپول نے مشرف کی گرفتاری کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سنگین غداری کیس میں سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں پرویز مشرف کی عدم گرفتاری پر جواب داخل کرادیا جس میں بتایا گیا ہےکہ انٹرپول نے سابق صدر کی گرفتاری کیلئے درخواست کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی 20 اگست کو ہونے والی سماعت میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود سابق صدر کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کیا تھا۔