86

پشاور میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

پشاور۔تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیرعلامہ ڈاکٹرمحمدشفیق امینی نے کہاکہ ہے کہ ناموس رسالت ﷺ پر تن،من دھن قربان ہے،ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف اسلام آبادمیں ہالینڈکے سفارت خانہ کے سامنے احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

عاشقان رسولﷺکاقافلہ رنگ روڈپرپشاورموٹروے سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا،جوان شاء اللہ سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل ہوگا،پشاورسے روانہ ہونیوالے قافلے میں چارسدہ،مردان،نوشہرہ صوابی انٹرچینج سے دیگرناموس رسالت کے پروانوں کے قافلے شامل ہونگے،خیبرپختونخواسے روانہ ہونیوالے قافلے مرکزی امیرکے قافلے جوبدھ کوروانہ ہوکرجمعرات کواسلام آباد پہنچے گامیں شامل ہوجائینگے۔

ڈاکٹرشفیق امینی نے مزیدکہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرعلامہ خادم حسین رضوی کے جو ہدایات دیں ان پر من وعن عمل کویقینی بنایاجائیگا،حکومت کو فیض آباد دھرنا ذہن میں رکھناچاہیے کیونکہ تحریک لبیک کے کارکنان ناموس رسالت پرمرمٹنے سے دریغ نہیں کرینگے، کسی بھی صورتحال کی تمام ذمہ داری وفاقی حکومت اورمقتدراداروں پرعائد ہوگی،انہوں عالم اسلام اورخصوصاً پاکستانی بھائیوں سے اپیل کی کہ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہالینڈکی اشیاء کابائیکاٹ کریں۔