67

خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری تقریب فائنل

پشاور۔خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کی حلف برداری آج گیارہ بجے ہوگی پہلے مرحلہ میں بارہ وزراء حلف اٹھائیں گے شاہ محمد خان اگلے مرحلہ میں حلف اٹھائیں گے حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں ہوگی۔

قائم مقام گورنر مشتاق غنی وزراء سے حلف لیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکا م بھی موجود ہونگے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں بارہ وزراحلف اٹھائیں گے جن میں سے عاطف خان سینئر وزیر ہونگے دوسری طرف پارٹی ذرائع کے مطابق شاہ محمد خان کو منا لیاگیاہے تاہم وہ پہلے مرحلہ میں حلف نہیں اٹھائیں گے ان کو وزیر بنایا جائے گا جبکہ وہ دوسرے مرحلہ میں حلف اٹھائیں گے ان کو معاون خصوصی کے بجائے وزیر بنایا جائے گا ۔