72

اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس

اسلام آباد۔نئی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا پہلا اجلاس(آج) بدھ کو ہوگا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے۔اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے گردشی قرضے اور پاور سیکٹر پر اس کے اثرات کا جائزہ،گیس کی قیمتوں کا جائزہ،یوریا کھاد کی کمی دور کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ ،پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کے مالی مسائل اور خریف کی فصل کے لیے ڈی اے پی کھاد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی 12 ممبران پر مشتمل ہے، جس میں مواصلات، قانون، پاور اور پیٹرولیم کے وزرا شامل ہیں۔