67

پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں، زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں اور ناہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔

 سابق صدر آصف زرداری نے این آر او مقدمے میں اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے جمع کرایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد نہیں، میرا کوئی بینک اکاؤنٹ پاکستان سے باہر نہیں، اور میں نے اپنے بیان میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری کو بیرون ملک اثاثوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کاحکم دیا تھا، این آر او کے مقدمے کی سماعت کل ہوگی۔