78

شریف خاندان نے ای سی ایل اقدام چیلنج کردیا

اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کئے جانے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نوازشریف ،مریم نواز ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے ۔

پیر کو سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کئے جانے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے عدالت میں داخل کی جانے والی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،محمدصفدرپہلے ہی جیل میں قیدہیں،تینوں کانام ای سی ایل میں شامل کرناانتقامی کارروائی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف ،مریم نواز ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نام نئی حکومت نے نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔