164

کرک میں ٹریفک تصادم ٗ 5 افرادجاں بحق

کرک/خانپور ۔کرک میں قومی شاہراہ پر تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرک کے نواحی علاقے حامد کے میں مسافر کوچ کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کرک منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

دوسری جانب خانپورکے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں 10کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے پنجاب اور سوات سے کراچی جانے والی مسافر بسیں خانپورکے قریب آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے تعلقہ اور سول ہسپتال خانپور منتقل کیا گیا جہاں 10 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔