241

پرویز خٹک نے وزیر دفاع عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو وسائل اور سازو سامان کے لحاظ سے مضبوط بنایا جائے گا۔پرویز خٹک نے بطور وفاقی وزیر دفاع عہدے کا چارج سنبھال لیا، وزارت آمد پر نو تعینات سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق نے پرویز خٹک کا استقبال کیا اور وزارت دفاع کے سینئر حکام سے تعارف بھی کرایا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزارت کے کردار اور افعال سے متعلق بریف کیا گیا جب کہ اس دوران پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے مسلح افواج کو وسائل اور سازو سامان کے لحاظ سے مضبوط بنایا جائے گا۔