51

افغانستان میں خود کش حملہ‘ میں تین ہلاک

جلال آباد۔ افغان صوبے ننگر ہار کے صدر مقام جلال آباد میں ایک خودکش حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اس وقت کیا گیا جب کچھ امیدوار اور ان کے حامی وہاں مظاہرہ کر رہے تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ کسی بھی گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔