80

غزنی میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، طالبان پسپائی پر مجبور

کابل۔افغان سکیورٹی فورسز نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر طالبان کو صوبہ غزنی سے پسپائی پر مجبور کر دیا، شہر پأر فوج نے کنٹرول سنبھال لیا،جنگجوں کے ساتھ جزوی جھڑپیں ابھی جاری ہیں تاہم مجموعی طور پر صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حفاظتی قوتوں نے عسکری کارروائی کرتے ہوئے طالبان باغیوں کو غزنی کے مرکز سے باہرنکالتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا ہے۔

افغان حفاظتی قوتوں نے عسکری کارروائی کرتے ہوئے طالبان باغیوں کو غزنی کے مرکز سے باہر نکال دیا ہے۔افغان حکام کے مطابق، شہر کے نواحی علاقوں میں ان جنگجوں کے ساتھ جزوی جھڑپیں ابھی جاری ہیں تاہم مجموعی طور پر صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز باغیوں نے صوبہ غزنی کے صدر مقام پر حملہ کر دیا تھاجس کے بعد امریکی فوج نے بھی مقامی فوج کو تعاون فراہم کیا۔ طالبان کے حملے کے بعد غزنی میں اضافی فوج طلب کر لی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں آپریشن جاری ہے۔