116

افغانستان کے ضلع بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک

بلخ: افغانستان کے صوبے بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ میں ضلع شولگرہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

صوبے بلخ کے پولیس چیف شرجان درانی نے کہا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک کار سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز آلے سے ٹکرائی۔