122

امریکہ کا پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ ملکر کام کرنیکا اعلان

واشنگٹن۔امریکا نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی‘استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے منتخب رہنماؤں سے مل کر کام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونیوالی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔