90

حج پر آنے والی دوپاکستانی خواتین کا انتقال

مکہ مکرمہ۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آنے والی2پاکستانی خواتین کا ارض مقدس میں انتقال ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی حج مشن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ ڈیرہ غازی خان کی رہائشی بھروانہ مائی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا۔ ان کی عمر 71 برس تھی جبکہ راولپنڈی کی رہائشی 68 سالہ نسیم بیگم کی وفات حرکت قلب بند ہونے سے مدینہ منورہ میں ہوئی۔