100

پاکستان میں کرنسیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

پشاور۔ اسٹیٹ بینک نے کرنسیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرکلر ایف ای پانچ میں پشاور سمیت ملک بھر کے ایکس چینج کمپنیوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنی لوکیشن کے لئے جتنے فارن کرنسی اور پاکستانی کرنسی جو بھی نقل و حرکت کرینگے اس کا باقاعدہ اکاونٹ بک ، لاک بک ، اورکمپنی کے اتھرائزڈ ایمپلائز کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ ایک شہر سے دوسرے شہر میں جو بھی پاکستانی کرنسی بھیجے گے وہ کیشن وین کے بجائے بینک اکاونٹ کے ذریعے بھیجوائینگے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکس چنیج کمپنیوں نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیاہے اور اس پر فوری طور پرعمل درآمدکو ناممکن قرار دیا ہے